18 جولائی ، 2012
سڈنی…آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بالر جیمس پیٹن سن اور آف اسپنر ناتھن لایون ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 18 اگست کو کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ 18 ستمبرسے 7 اکتوبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ممکنہ کھلاڑیوں جارج بیلے، ٹراویس برٹ، ڈین کرسچین، پیٹ کمنس، زیویئر ڈوہرٹی، جیمس فاکنر، آرون فنچ، ریان ہیریس، بین ہلفنہاس، بریڈ ہوگ، ڈیوڈ ہسی، مائیکل ہسی، مچیل جانسن، بین لاؤلین، مچیل مارش، شان مارش، گلین میکس ویل، اینڈریو مک ڈونلڈ، کلنٹ مک کے، ڈرک نینیس، اسٹیفن او کیف، ٹم پینے، روب کوئینے، اسٹیون اسمتھ، مچیل اسٹارک، ایڈم ووگس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن اور کیمرون وائٹ شامل ہیں۔