Time 22 دسمبر ، 2017
پاکستان

پی آئی اے کے جہاز میں گھسنے والی ’بلی‘ نے حکام کی دوڑیں لگوادیں

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز کے کاک پٹ میں ایک بلی گھس آئی جس نے ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگوادیں۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 کو گوادار کے لیے اڑان بھرنا تھی کہ اس سے پہلے پائلٹ کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو خطرے کی اطلاع دی گئی جس پر پرواز کو ٹیکسی وے پر ہی روک لیا گیا۔

پائلٹ کی اطلاع پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری طور پر طیارے کو گھیر لیا اور سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈرز بھی موقع پر پہنچ گئے۔

اس صورتحال کے پیش نظر طیارے میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن جہاز کی کچھ دیر تک تلاشی لینے کے بعد پتا چلا کہ اس کے کاک پٹ میں بلی گھس آئی تھی۔

حکام نے طیارے کا مکمل جائزہ لے کر اسے کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد پرواز کو تاخیر سے روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :