Time 22 دسمبر ، 2017
کھیل

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں، کھلاڑیوں کیلئے بکتر بند بسیں خریدنے کا حکم

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کھلاڑیوں کے لئے بکتر بند بسیں بھی خریدنے کا حکم دیا ہے۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ کی میزبان کراچی کا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کرے گا جہاں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 

جب کہ اس سلسلے میں آج چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی اس موقع پر سیکیورٹی ٹیم بھی چیرمین پی سی بی کے ہمراہ تھی۔

ملاقات میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسٹیڈیم کی مرمت کے جاری کام میں سیکیورٹی تجاویز کے لئے ایس ایس پی سیکیورٹی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی ڈی جی کو فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کرنے اور کھلاڑیوں کے لئے بکتر بند بسیں خریدنے کا بھی حکم دیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فل ڈریس ریہرسل کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے لیے اعتماد پیدا کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کو واپس کراچی میں لانا چاہتا ہوں اور ہر لحاظ سے اس ایونٹ کو تاریخی بناؤں گا جب کہ کراچی کے عوام پی ایس ایل میچز اور فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  اور فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 3 کیلئے ٹیمیں

پی ایس ایل تھری میں 6 ٹیمیں شامل ہیں جو ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز

برینڈن مکلم، عمر اکمل، سنیل نرائن، فخز زمان، یاسر شاہ، سہیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، کرس لن، مصتفیض الرحمان، بلال آصف، رضا حسن، سہیل اختر، شاہین شاہ آفریدی، غلام مدثر، انجیلو میتھیوز، مچل مکلینیگھن اور گلریز صدف۔

پشاور زلمی

محمد حفیظ، وہاب ریاض، کامران اکمل، شکیب الحسن، ڈیرن سیمی، حسن علی، حارث سہیل، کرس جارڈن، محمد اصغر، ڈوئن براوو، تمیم اقبال، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان، ثمین گل، ابتسام شیخ، آندرے فلیچر، ایون لوئس، خالد عثمان اور محمد عارف۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد، کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد۔

ملتان سلطانز

شعیب ملک، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، سہیل تنویر، جنید خان، محمد عرفان، کاشف بھٹی، عرفان خان، صہیب مقصور، عمران طاہر، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، محمد عباس، نکولس پورن، عبد اللہ شفیق، سیف بدر، ہرڈس ولجوئن، عمر گل، عمر صادق اور روس وٹلے۔

کراچی کنگز، شاہد آفریدی، محمد عامر، عماد وسیم، بابر اعظم، محمد رضوان، روی بوپارا، عثمان شنواری، اسامہ میر، خرم منظور، کولن انگرم، مچل جانسن، لیوک رائٹ، ڈیوڈ ویسی، تابش خان، محمد عرفان، حسن محسن، کولن منرو، اوئن مارگن اور سیف اللہ بنگش۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق، آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین۔

مزید خبریں :