فاٹا سپریم کونسل کاجلسہ،عائشہ گلالئی کو اسٹیج پر جانے سے روک دیاگیا

فاٹا سپریم کونسل کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلا لئی کو منتظمین نے اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا۔

فاٹا سپریم کونسل جرگے کی جانب سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بجائے علیحدہ صوبے کے مطالبے کے حوالے سے اسلام آباد میں جلسے کا اہتمام کیا گیا۔

اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے فاٹا کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیج پر جانے کی کوشش کی۔

فاٹا سپریم کونسل اجلاس کے منتظمین نے عائشہ گلالئی کو یہ کہہ پر اسٹیج پر جانے سے روک دیا کہ قبائلی رسم و رواج کے تحت خواتین کو اسٹیج پر نہیں بٹھا سکتے۔ اس پر وہ ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئیں۔

خیال رہے کہ عائشہ گلالئی نے اپنی الگ سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (ج) بنانے کے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

مزید خبریں :