Time 30 دسمبر ، 2017
پاکستان

لیاقت علی خان چوک پر لگا ’’مکا‘‘ ہٹادیا گیا


کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع لیاقت علی خان چوک پر لگا ’’مکا‘‘ ہٹادیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے لیاقت علی خان چوک جسے ماضی میں ’’مکا چوک‘‘ کہا جاتا تھا، اس پر نصب دیو قامت مکا ہٹاکر اس کی جگہ لیاقت علی خان کی تصاویر لگادیں۔

سابقہ مکا چوک کی ذیلی دیواروں پر لگی بانی ایم کیو ایم کی تصاویر بھی ہٹادی گئیں جبکہ چوک کی دیواروں پر لیاقت علی خان کی تصاویر اور نام لکھ دیا گیا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

خیال رہے کہ 22 اگست 2016 کو بانی ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی پاکستان مخالف تقریر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پارٹی کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔


کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر اور ہیڈکوارٹر نائن زیرو کو سیل کردیا گیا تھا جبکہ مکا چوک کا نام تبدیل کرکے لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا تھا۔

شہر بھر سے ایم کیو ایم کے پرچم اور بانی متحدہ کی تصاویر ہٹادی گئی تھیں جبکہ متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔




مزید خبریں :