29 اگست ، 2016
کراچی میں عزیز آباد میں واقع مکاچوک کانیانام شہیدملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیاگیا، جس کا باضابطہ نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلی سطح کے اجلاس میں مکا چوک کا نام تبدیل کر کے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ فیصلہ بانی ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔
’نائن ‘زیرو کے قریب واقع مکا چوک فاروق ستار کی میئر شپ کے دور میں 1991ء میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 14 اگست 2009ء میں مصطفیٰ کمال کے دور میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی۔