Time 04 جنوری ، 2018
دنیا

امریکا نے مزید تین پاکستانیوں اور ایک تنظیم پر پابندی عائد کردی

امریکا نے دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں مزید 3 پاکستانی شہریوں اور ایک تنظیم پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکا کی جانب سے جاری فہرست میں تین مزید پاکستانیوں حیات اللہ، علی محمد ابو تراب اور عنایت الرحمان اور 1 تنظیم جماعت الدعوٰۃ قران و سنہ کی ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان افراد اور تنظیم پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کی معاونت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی فہرست میں ان افراد اور تنظیم کو 5 نومبر 2017 میں واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے مطابق حاجی حیات اللہ کا تعلق لشکر طیبہ، القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔

عنایت الرحمان جماعت الدعوۃ القران و سنہ کا سینئر رہ نما ہے جبکہ علی محمد ابو تراب پر لشکر طیبہ کے لیے ہزاروں ڈالر خیلیجی ممالک سے جمع کر کے طالبان کی تربیت پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :