کاروبار
Time 04 جنوری ، 2018

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

کراچی: پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور ذخائر 20.1543 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے پاس اس وقت 14.1067 ارب ڈالر موجود ہیں اور گزشتہ ہفتے کی نسبت ان میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔

نجی بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر 6.0476 ارب ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر میں پاکستان نے یورو اور سکوک بانڈز جاری کیے تھے جس سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :