پاکستان
Time 08 جنوری ، 2018

ملتان: موسمی انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

ملتان:سیزنل انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں 17 افراد ہلاک—فائل فوٹو

ملتان: ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں موسمی انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد  17  ہوگئی۔ 

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک خاتون انتقال کرگئی جس کے بعد 23 روز  کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

23 روز کے دوران موسمی انفلوئنزا کے 104 مشتبہ کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ روز سے موسمی انفلوئنزا کے مزید 6 مشتبہ مریض ملتان کے نشتر اسپتال لائے گئے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک 47 افراد میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس مرض کے باعث اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جارہا ہے اور اسپتالوں میں انلفوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :