نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے جان جمالی اور صالح بھوتانی مضبوط امیدوار

دائیں جانب جان محمد جمالی اور بائیں جانب صالح محمد بھوتانی: فوٹو/ فائل

کوئٹہ: نواب ثنااللہ زہری کے استعفے کے بعد سردار محمد صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی کو نئے وزیراعلیٰ کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نواب ثنااللہ زہری کا استعفی قبول کرلیا جس کے بعد نئے وزیراعلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دو امیدواروں کے نام سامنے آرہے ہیں۔

صوبے کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار محمد صالح بھوتانی اور میر جان محمد جمالی میں سے کسی کو وزیراعلی بنایا جاسکتا ہے تاہم امکان ہے کہ صالح بھوتانی صوبے کے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے کیونکہ انہیں اکثریتی اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

سردار صالح بھوتانی نے 2007 کے عام انتخابات سے قبل نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

سردار صالح بھوتانی 2013 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 لسیبلا 2 سے کامیاب ہوئےجنہیں پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جب کہ پارٹی کی بڑی تعداد ان کے وزیراعلیٰ بننے کی حامی ہے۔

مزید خبریں :