Time 12 جنوری ، 2018
پاکستان

تھر میں حالیہ سردی کے باعث 18 بچے لقمہ اجل بن گئے

جنوری کے ابتدائی 10 دنوں میں سول اسپتال مٹھی میں 18 بچے جاں بحق ہوئے—فائل فوٹو

سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں حالیہ سرد موسم کے باعث بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جنوری کے ابتدائی 10 دنوں میں سول اسپتال مٹھی میں 18 بچے جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل تھر کے سرکاری اسپتالوں میں ماہ نومبر میں 47 بچے جاں بحق ہوئے اور  دسمبر میں یہ تعداد 44 ہوگئی تھی۔

تھرکے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تو اب افسوسناک معمول بن چکا ہے تاہم حالیہ سرد موسم بھی معصوم بچوں کی جان کا دشمن بن گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غذائیت کی کمی کے شکار بچے قوت مدافعت کی کمی کے سبب سردی کی شدت اور موسمی امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :