Time 15 جنوری ، 2018
پاکستان

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا


اسلام آباد: کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسد منصور نے خود کو رضاکارانہ طور پر ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے حوالے کیا جب کہ اس موقع پر اس کے 2 ساتھی بھی ہمراہ تھے۔ 

ذرائع کے مطابق ترجمان کالعدم جماعت الاحرار نے اپنے ہتھیار بھی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی رضاکارانہ طور پر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا جس کی تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی۔

جماعت الاحرار گروپ 2014 میں عسکریت پسند تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کے بعد عمر خالد خراسانی کی قیادت میں قائم ہوا تھا۔

کالعدم جماعت الاحرار ملک بھر میں کی جانے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے جس میں مردان کچہری، کوئٹہ سول اسپتال، لاہور میں بڈھ بیر کیمپ، کراچی میں فوجی گاڑی پر حملہ، لاہور میں واہگہ باڈر پر دہشت گردی اور پشاور میں تین فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :