Time 17 جنوری ، 2018
کھیل

ہاکی: ورلڈ الیون کیخلاف میچز کیلئے 20 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان کی 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جنید منظور ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سہیل عباس کی عدم شرکت کے باعث ورلڈ الیون کے کپتان کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ورلڈ الیون کے خلاف 2 میچز کیلئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

یوں تو پاکستان ٹیم میں تمام ہی جونیئر کھلاڑی شامل ہیں لیکن ریحان بٹ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

وقار یونس (گول کیپر)، عادل راؤ (گول کیپر)، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل،عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غضنفر علی، افراز حکیم،عمیر ستار، نوید عالم،امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی،زکی اللہ اور ابراہیم شامل ہیں۔

ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت سہیل عباس کو کرنی تھی جن کی میچ میں شرکت غیر یقینی ہے لہٰذا سہیل عباس کی عدم موجودگی کے بعد پی ایچ ایف نے ورلڈ الیون کے کپتان کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ جمعہ کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :