دنیا
19 جولائی ، 2012

سعودی عرب اور امارات میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی عرب اور امارات میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض،طائف…سعودی عرب میں جمعرات کو رمضان المبارک کاچاند نظرآگیا ،غیر سرکاری اعلان کے مطابق مملکت میں پہلا روزہ جمعہ 20جولائی کو ہوگا۔چاند نظر آنے کے بعد پورے مملکت میں لوگوں میں رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے بہت زیادہ جوش وخروش پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں نے تراویح و سحری کی تیاری شروع کردی ہے۔جبکہ دنیا بھر سے مسلمانوں نے رمضان کے پہلے عشرے میں یہاں پہنچ کر عمرے کی ادائیگی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔دریں اثنا ء معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔

مزید خبریں :