19 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی میں صدر مملکت کی موجودگی کے باوجود پر تشدد واقعات میں کمی نہ ہوسکی اور آج بھی آٹھ معصوم لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، کراچی شہر میں خوف کے بادل آج بھی کم نہ ہو سکے ،شہریوں کو گولیاں مار کر قتل اور پولیس اہلکاروں پر حملے جارہی ہیں ،کورنگی 6 نمبر پر میٹھائی کی دوکان پر ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دوکاندار جاں بحق ہوا جبکہ ڈاکوں کو عوام نے پکٹر کر تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔گارڈن کے علاقے میں کچراکنڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،سرجانی ٹاون میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا گیا ،سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔میڑوول سائٹ میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوا۔فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ چورنگی کے قریب سی آئی ڈی کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے ،کورنگی ،ناظم آباد میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔