20 جولائی ، 2012
پشاور. . . .پشاورمیں زونل اورمقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔جبکہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کاآج پہلا روزہ ہوگا۔پشاورمیں زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج شام چارسدہ روڈ پراوقاف ہال میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مفتی حبیب الرحمان،پروفیسرحافظ عبدالغفور،مفتی احسان اوردیگرشریک ہوں گے۔ جبکہ مقامی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جامع مسجدقاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔جس میں رمضان المبارک کاچاندنظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کیاجائے گا۔اسی طرح چارسدہ اور مردان میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین آج پہلا روزہ رکھیں گے۔جبکہ کچھ قبائلی علاقوں میں بھی آج جزوی طورپرروزہ ہوگا۔