تقریر میں اسکرٹ کا ذکر: چیف جسٹس نے معذرت کرلی


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں اپنی تقریر پر خواتین وکلا کے اعتراض کے بعد معذرت کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےگزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے تقریر کی مثال خواتین کے اسکرٹ سے دی تھی۔

چیف جسٹس کی تقریر پر گزشتہ روز خواتین وکلا نے احتجاج کیا تھا۔

سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ’میری کراچی کی تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا‘۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ’خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں، میں نے اسکرٹ کے بارے میں چرچل کا قول دہرا کر مثال دی تھی لیکن سوشل میڈیا پر اس بات پر ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔

مزید خبریں :