28 جنوری ، 2018
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں پولیس کانسٹیبل احمد خان ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شوہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر اوقات سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔