Time 29 جنوری ، 2018
پاکستان

ختم نبوت کا معاملہ: (ن) لیگ کے چار مستعفی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے

لاہور: ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے۔

ڈیڑھ ماہ قبل ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے 4 ممبران پنجاب اسمبلی نے استعفے دے دیئے تھے جن میں پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے نظام الدین سیالوی بھی شامل تھے۔

پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا تھا جو انہوں نے گزشتہ روز شہبازشریف سے ملاقات کے بعد واپس لے لیا۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چاروں ممبران اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں۔

استعفے واپس لینے والوں میں نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ، رضا نصر اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔

چاروں اراکین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ختم نبوت کے معاملے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب ان کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں جس کے بعد استعفے واپس لیے۔

مزید خبریں :