20 جولائی ، 2012
ڈینور… امریکا میں بیٹ مین سیریز کی فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کے پریمیئرپر فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں مسلح نقاب پوش افراد نے پریمیئرکے دوران فائرنگ کی اور آنسو گیس بم بھی پھینکا جس سے ابتدائی طور پر 10 افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد مقامی پولیس کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقع میں ملوث مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ امریکا کے مختلف شہروں ، نیویارک، سین ڈیاگو، سین فرانسسکو میں بھی فلم کے پریمیئرہورہے ہیں جبکہ ڈینور میں ’ا ڈارک نائٹ رائزز ‘ کے پرئیمر کے دوران عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اسٹارز کی جھلک دیکھنے موجودتھے۔