Time 03 فروری ، 2018
پاکستان

شو کیلئے جانے سے انکار پر اسٹیج اداکارہ سنبل خان قتل


خیبر پختون خواہ کے ضلع مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئیں۔

مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں 3 افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشہور اسٹیج اداکارہ سنبل خان جاں بحق ہوگئیں۔

اسٹیج اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ حملے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ 

دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اداکارہ سنبل کو زبردستی شو پر لے جانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر گولیاں ماریں۔ جب کہ لواحیقن کے مطابق سنبل کو گولیاں نعیم خٹک نے ماریں ہیں۔

پولیس نے لواحقین کی مدعیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :