18 دسمبر ، 2024
کراچی کے علاقے نیو ایم اےجناح روڈ پردہ پارک کے قریب پولیس اور ڈاکو کے درمیان مقابلےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
کراچی میں نیو ایم اےجناح روڈ پردہ پارک کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز موٹرسائیکل پر 2 پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار ڈاکو کا پیچھاکرتےگلی میں پہنچتے ہیں جس کے بعد ڈاکو پستول پھینک کر موٹر سائیکل سے نیچے گرتا ہے اور ہاتھ اوپر کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے سرینڈرکرنےکے باوجود پولیس اہلکار ڈاکوپر فائرنگ کرتا ہے، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزم منیر کے خلاف 5 تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور پولیس اہلکار کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مزیدتحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔