پاکستان
03 فروری ، 2012

اسامہ کی نشاندہی کرنیوالے ڈاکٹر شکیل کی اہلیہ ملازمت سے غیر حاضر

پشاور … اسامہ بن لادن کی مبینہ نشاندہی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ طویل عرصہ سے سرکاری ملازمت سے غیر حاضر ہیں، فاٹا سیکریٹریٹ نے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ عمرانہ غفور پشاور کے قریب نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی پرنسپل کے عہدے پر فائز تھیں۔ ایبٹ آباد آپریشن کے سلسلہ میں ڈاکٹر شکیل آفرید ی کا نام سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ ملازمت سے غیر حاضر ہوگئیں، جس کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں انہیں ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جس پر انہوں نے عمل نہیں کیا اور طویل غیر حاضری کے باعث ان کی تنخواہ روک لی گئی، تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نے رپورٹ نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں فاٹا سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ کی ملازمت سے غیر حاضری سے متعلق محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :