شیشے کی بوتلوں پر ایک پہیے والی سائیکل چلانے کا شاندار مظاہرہ

چینی نوجوان نے کئی فٹ بلندی پر رکھی شیشے کی بوتلوں پر ایک پہیے والی سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔

ایک پہیے والی سائیکل چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں جس میں نہ صرف مہارت بلکہ توازن کا بھی مظاہرہ پیش کرنا ہوتا ہے۔

تاہم چینی نوجوان کے کیا ہی کہنے ہیں جس نے ایک پہیے والی سائیکل کو بوتلوں کی قطار پر چلا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

ایک ٹیلنٹ شو میں توازن کا نا قابلِ یقین مظاہرہ پیش کرتے اس نوجوان نے کئی فٹ کی بلندی پرایک قطار کی صورت میں رکھی بوتلوں کے باریک سِرے پر یونی سائیکل چلائی تو پھر رُکنے کا نام ہی نہ لیا۔

نوجوان نے پوری قطار کامیابی سے پار کر کے ججز، حاضرین اور میزبان کو دنگ کر دیا

مزید خبریں :