خیبر پختونخوا کے پہلے چڑیا گھر کا افتتاح کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے پہلے چڑیا گھرکا افتتاح کردیاگیا جس میں شیر، برفانی چیتا، مارخور، بندر،زیبرا، اڑیال، نیل گائے اور دیگر جانور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

خیبرپختون خوا کا پہلا چڑیا گھڑ پلوسئی روڈ پر قائم کیا گیاہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کیا۔

چڑیا گھر میں بچوں کی دلچسپی کے سب ہی جانور موجود ہیں جن میں شیر، برفانی چیتا،بارہ سنگھا، مارخور، بندر، نیل گائے، زیبرا،دو کوہان والے اونٹ اور مختلف اقسام کے پرندے شامل ہیں۔

لاہور سے لایا گیا شیروں کا جوڑا بھی چڑیا گھر کی زنیت بنا ہے، شیروں کا جوڑا روزانہ 15 کلو گوشت کھاتا ہے یوں ان کا یومیہ خرچہ 5000 ہزار روپے ہے۔

29 ایکٹر رقبے پر محیط چڑیا گھر کی تعمیر پر 47 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ چڑیا گھر میں پرندوں کے لئے 60 آہنی پنجرے جبکہ دیگر جانوروں کے لئے 22 اینکلوژرز تعمیر کئے گئے ہیں۔

چڑیا گھر میں ہاتھیوں اور زرافے کی کمی ہے جنہیں جلد درآمد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :