فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا کی پہلی جھلک

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک نے سب کو دیوانہ کردیا ہے۔

ایشوریا رائے بچن کی فلم ’فینی خان‘ ان کے سابقہ قریبی دوست سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔ 

فلم کی شوٹنگ بھی زور و شور سے جاری ہے اور اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے بچن کے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی جس نے ایک بار پھر سب کو دیوانہ کردیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے ایشوریا کی پہلی جھلک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ حسینہ عالم بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


ایشوریا کردار میں خوبصورت نظر آنے کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی ہیں اور اسی لیے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔

فلم میں وہ اداکارہ اور گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم عید پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :