کھیل
Time 17 فروری ، 2018

شعیب اختر پی سی بی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر


قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے بتایا کہ شیعب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شعیب اختر نے بھی سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان عہدوں پر فائز ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسی جذبے سے کام کروں گا جس طرح سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔

13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کو آج بھی دنیا کا تیز ترین بولر مانا جاتا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ تیز یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کا ریکارڈ پاکستانی پیسر کے پاس ہی ہے۔

مزید خبریں :