Time 18 فروری ، 2018
پاکستان

نقیب قتل کیس: راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے پولیس کی نئی حکمت عملی تیار

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ قتل کیس کے مفرور ملزم ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے پولیس نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق راؤ انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں میڈیا کے کئی لوگ بھی شامل ہیں اور مقابلے کے دن راؤ انوار نے کس سےکیا گفتگو کی، سب کے بیانات قلمبند ہوں گے۔ 

13 جنوری کو پولیس مقابلے سے پہلے اور بعد میں راؤ انوار سے 3 افراد نے رابطے کیے جب کہ راؤ انوار اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت سے بھی رابطے میں رہا۔

پولیس کی نئی حکمت عملی کے تحت راؤ انوار کے زیر استعمال 3 موبائل فون کے کالز ڈیٹا ریکارڈ کی چھان بین ہوگی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کی موبائل فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :