پاکستان
Time 20 فروری ، 2018

پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے بدترین ملک: یونیسیف

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 22 میں سےایک بچہ پیدائش کے پہلے ہی ماہ میں موت کے منہ میں چلا جاتا ہے—۔فائل فوٹو

واشگنٹن: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے پاکستان کو نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 22 میں سےایک بچہ پیدائش کے پہلے ہی ماہ میں موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان، افغانستان اور سینٹرل افریقن ری پبلک میں نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات سب سے کم ہیں۔

جبکہ رپورٹ میں جاپان، سنگاپور اور آئس لینڈ میں پیدا ہونے والے بچوں کو اس معاملے میں سب سے زیادہ خوش قسمت قرار دیا گیا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غریب ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی اموات امیر ممالک کے مقابلے میں 50 فیصد زائد ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یونیسیف کے گلوبل میٹرنٹی اینڈ نیو بورن پروگرام کے سربراہ وِلی بالڈ زیک کا کہنا تھا کہ 'صحت کے شعبے میں بہتری لانا ایک مہنگا عمل ہے، لہذا مالی وسائل کو درست طریقے سے استعمال کرنا ناگزیر ہے'۔


مزید خبریں :