Time 20 فروری ، 2018
کاروبار

پِٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پِٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔

20 فروری تک درآمد کیے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درآمد کیے گَئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو بھی وفاقی حکومت نے پِٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

اگر یکم مارچ کو پِٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ تین ماہ کے دوران تیسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :