21 جولائی ، 2012
کراچی…عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کپاس کی اچھی فصل ہونے کے باعث، ملک سے کپاس ایکسپورٹ بھی شروع ہوگئی ہے، پہلی شپمنٹ بھارت کو جلد روانہ ہوگی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ممبر ایگزیکٹو کمیٹی احسان الحق کے مطابق بھارت کو کپاس کی پہلی شپمنٹ جلد روانہ ہوگی۔ اچھی کوالٹی کی کپاس ہونے کے باعث رواں سال ملک سے کپاس ایکسپورٹ میں اضافے کی امید ہے۔ احسان الحق کے مطابق کپاس ایکسپورٹ کے 600 ٹن آرڈرز موصول ہوئے اور یہ سودے 80 سے 82 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے ہیں۔ پاکستان نے گذشتہ مالی سال 4کروڑ 62لاکھ ڈالرز کی کپاس برآمد کی تھی۔