کاروبار
21 جولائی ، 2012

پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات ستمبرمیں ہونگے،بھارت

 پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات ستمبرمیں ہونگے،بھارت

حیدرآباد…بھارتی سیکریٹری تجارت نے کہا ہے پاک بھارت سیکریٹری تجارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب ستمبرمیں ہوں گے۔وہ ریاست آندھراپردیش کے شہرحیدرآباد میں چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ بھارتی سیکریٹری تجارت ایس آرراوٴ کاکہناتھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس ماہ ہونیوالے سکریٹری تجارت سطح کے مذاکرات موخرکردیے جائیں ،تاہم انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تجارتی معاہدے ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :