پاکستان
22 جولائی ، 2012

سریاب روڈ کے قریب دھماکاریلوے ٹریک کو جزوی نقصان

 سریاب روڈ کے قریب دھماکاریلوے ٹریک کو جزوی نقصان

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے سے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کیمطابق سریاب روڈ ڈگری کالج کی عقبی سمت میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :