28 فروری ، 2018
لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا ثناءاللہ نے نیب کے خلاف قرار داد پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور نیب قانون سے پلی بارگین کی شق کو ختم کیا جائے۔
اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے بعد نیب کے خلاف لائی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
خیال رہے کہ نیب کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور چند روز قبل ہی آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو حراست میں لیا تھا۔