Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 23 کروڑ سے زائد کا ٹھیکا دے دیا

بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 23 کروڑ سے زائد کا ٹھیکا دے دیا
خریدی گئی گاڑیاں صوبائی اسمبلی کے افسران کو دی جائیں گے: حکام— فوٹو:فائل

بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی اسمبلی حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کیلئے 23 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکا دے دیاگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خریدی گئی گاڑیاں صوبائی اسمبلی کے افسران کو دی جائیں گے اور گاڑیوں کی خریداری کی رقم افسران کی تنخواہوں سےکاٹی جائے گی۔

صوبائی اسمبلی حکام نے بتایاکہ گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو آئندہ سال 25 جنوری تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

مزید خبریں :