Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کے مذاکرات محسن نقوی سے اوپر کے لیول پر ہو رہے ہیں، رؤف حسن کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات وزیر داخلہ محسن نقوی سے اوپر کے لیول پر ہو رہے ہیں اور مذاکرات ان لوگوں سے ہو رہے ہیں جو اہمیت رکھتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے اپنے بیان پر آج وضاحت جاری کی ہے، انہوں نے باجوہ سے متعلق بات کی تھی، سعودی عرب سے متعلق کوئی بات نہیں کی، سازش بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب دورے کے بعد سے شروع ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاسی کردار نہیں، ایک خاتون اپنے شوہر اور بہنیں اپنے بھائی کے لیے جدوجہد کررہی ہیں، آج پی ٹی آئی قیادت تین گھنٹے انتظار کے بعد بغیر ملاقات اڈیالا جیل سے واپس آئے، کہیں مس کمیونیکشن ہوئی شاید اس لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔

رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات جس سطح پر ہورہے ہیں محسن نقوی اس سطح پر نہیں، مذاکرات جن سے ہورہے ہیں وہ محسن نقوی سے اوپر کے لوگ ہیں، مذاکرات ختم نہیں ہوئے اب بھی جاری ہیں، مذاکرات آگے بڑھتے ہیں اور نتیجہ نکلنے کی امید بنتی ہے تو پھر سوچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایک دن کا عمل نہیں، پاکستان کی موجودہ صورت حال میں مذاکرات ناگزیر ہیں، بہتر ہے کہ کل کے بجائے آج مذاکرات کیے جائیں۔

مزید خبریں :