پاکستان
22 جولائی ، 2012

کوئٹہ اور خاران میں فائرنگ ،شخص ہلاک ایک زخمی

کوئٹہ اور خاران میں فائرنگ ،شخص ہلاک ایک زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ اور خاران میں دوالگ الگ واقعات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پرانی دشمنی کی بنا پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے غلام حسین کو شدید زخمی کر دیا اسکو سول ہسپتال پہنچایا جارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع خاران میں ایک اور واقعہ کے دوران بازار میں فائرنگ کر دی جس سے مہر اللہ نامی شخص زخمی ہو گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :