پاکستان
22 جولائی ، 2012

قصور: حساس اداروں کی کارروائی 50کلو سے زائد ہیروئن برآمد

قصور: حساس اداروں کی کارروائی 50کلو سے زائد ہیروئن برآمد

قصور …قصور کے ایک گاوٴں میں رینجرزحکام نے چھاپہ مار کر ڈھائی ارب روپے مالیت کی ہیرون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔رینجرز حکام کے مطابق انھیں اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ پڑوسی ملک بھارت کو بڑے پیمانے پرہیروئن اسمگل کر رہا ہے۔جس پررینجر کی ٹیم نے نواحی گاوٴں مہالم خورد میں چھاپہ مار کر ایک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا اور اس کی نشاندہی پر پلاسٹک کے ڈرم میں بند 51 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ڈھائی ارب روپے سے زائد ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم اللہ دتہ نے بتایا کہ ان کا سرغنہ صفدر ڈوگر اور منیر ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :