پاکستان
22 جولائی ، 2012

کراچی میں پرتشدد واقعات نہ تھمے،دومزید افراد کی لاشیں برآمد

کراچی میں پرتشدد واقعات نہ تھمے،دومزید افراد کی لاشیں برآمد

کراچی…کراچی میں ماہ رمضان کے پہلے روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات نہ تھمے اور آج پھر شیرشاہ پل کے قریب سے بوریوں میں بند 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، شہر میں کل پولیس اہلکار سمیت 9 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیاجبکہ 8افراد زخمی ہوئے۔کراچی میں پہلے روزے پر بدامنی کاراج رہا اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں9افرادلقمہ اجل بن گئے۔ جبکہ آج شیرشاہ پل کے قریب سے2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ،ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ لاشیں بوریوں میں بند تھیں ،جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔لاشوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔جبکہ کلگلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جبکہ پٹیل پاڑہ میں پولیس کا ایک سپاہی جاں بحق ہوگیا۔لانڈھی اورنیوکراچی میں فائرنگ سے دوافرادہلاک ہوئے، سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب قصائیوں اور یونین کے عہدیداروں میں پیسوں کے لین دین پرجھگڑے کے بعد مسلح تصادم ہوگیااوردونو ں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا،جہاں5افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،ہلاک ہونے والوں کی شناخت مرزا،رسول ،شاہ فیصل اور خالد دین کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔ جس کے دوران ایس ایچ او سلطان محسود اور سب انسپکٹر احسان مروت سمیت 6 افراد زخمی ہو ئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے،جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتارکرلیا ہے۔

مزید خبریں :