22 جولائی ، 2012
لکی مروت…ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لکی مروت عمر ریاض نے کہا ہے کہ تحصیل سرائے نورنگ میں خواتین کے بازاروں میں آنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عمر ریاض نے کہا کہ گزشتہ روز سرائے نورنگ میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں علاقہ عمائدین، تاجر نمائندوں اور ڈی ایس پی ثنااللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بعض عمائدین نے ڈی ایس پی سرائے نورنگ سے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں خواتین کے آنے پر پابندی عائد کی جائے۔ تاہم ڈی ایس پی نے ایسا کرنے سے معذرت کی۔ ڈی پی اونے مزید بتایا کہ اجلاس کے بعدشرکاء نے از خودافواہ پھیلائی کہ ڈی ایس پی سرائے نورنگ نے خواتین پر پابندی عائد کر دی ہے۔