22 جولائی ، 2012
پشاور …دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 32 ہزار 140 جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 52 ہزار 5سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔ اٹک خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبے میں دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔