پاکستان
22 جولائی ، 2012

پشاور:سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری

پشاور:سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری

پشاور…حکومتی اعلان کے باجود پشاورمیں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پشاورکے علاقے نوتھیہ، دلہزاک روڈ، رشید آباد، بشیر آباد، اور گلبہار سمیت دیگرعلاقوں میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجی بند رہتی ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے بھی شہری پریشان ہیں۔ اور برقی آلات خراب ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں پندرہ سے بیس گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے۔

مزید خبریں :