03 فروری ، 2012
پشاور…پشاور کے رنگ روڈ پر واقع نیٹو ٹرمینل کے قریب پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں ہو نے والے بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئیبتایا کہ دہشتگردی نے ایک نئی شکل اختیار کرلی ہے،انھوں نے کہا کہ بعض قبائلی رہنماء اختلافات میں ایک دوسرے پر خودکش حملے کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ یہ دھماکا خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم چھوڑنے پر انتقاماً کیا گیا ہے۔ادھر اس سے قبل شام کو اس دھماکے کی جب اطلاع ملی تھی تو اس وقت ایس پی کینٹ نے بتایا تھا کہ دھماکے کے بعد پراپرٹی ڈیلر آستانہ گل کے دفتر میں آگ لگی ہوئی ہے اور اس کے اندر تین افراد پھنس گئیہیں جنھیں نکالنے کے لیے امداد ی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم اسوقت تک ہلاکتوں کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی، اور ریسکیو ٹیمیں اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف تھی، اور لوگوں کو وہاں نکال کر اسپتال پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے تھے۔اب تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔