22 جولائی ، 2012
وہاڑی…وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاوٴن کے علاقے میں تین ڈاکو ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرا ر ہورہے تھے ،پولیس کے روکنے پر ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔