پاکستان
22 جولائی ، 2012

آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

 آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

اسلام آباد… آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم رہے گا، تاہم قلات ، مردان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، سبی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں ہوئی جہاں بارش اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ سرگودھا میں ستاون، بھکر اٹھائیس، رحیم یار خان انیس ، شورکوٹ سترہ، سبی سولہ ، خانپور، چودہ، ساہیوال گیارہ، پاراچنار دس، ٹوبہ ٹیک سنگھ نو ، فیصل آباد آٹھ اور ملتان میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مزید خبریں :