03 فروری ، 2012
لاہور … ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی اراضی پر قبضہ ختم کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا، ریلوے کی 5377 ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں ریلوے اراضی واگزار کرانے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ جو 4 ہفتے جاری رہے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق چارسدہ، سرگودھا، جہلم، حسن ابدال کے علاقوں میں ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات ختم کی جا رہی ہیں۔ حسن ابدال کے علاقے ارشاد نگرمیں ایک ایکڑ اراضی پر تعمیر ات کو منہدم کیا گیاہے۔