03 فروری ، 2012
کراچی … صدر زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کردیا ہے، جسٹس نثار شیخ کو ایڈیشنل جج کے طور پر ایک سال کی توسیع دے دی گئی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس محمد تسنیم، جسٹس سید حسن اظہر اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں جبکہ جسٹس نثار شیخ کو ایڈیشنل جج کے طور پر ایک سال کی توسیع بھی دی گئی ہے۔