مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب مقابلہ حسن جیتنے میں کامیاب

— فوٹو

مراکش کے دارالحکومت رباط میں جھاڑو لگانے والی 25 سالہ سناء معطاط نے خوبصورت ترین خاکروب کا اعزاز جیت لیا۔

خاتون خاکروب سناء معطاط کو سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع کرنے جیسا محنت طلب کام اور گھریلوں ذمّے داریوں کا بار کبھی بھی اپنے ظاہری جمال اور جلد کی خوب صورتی پر توجہ دینے سے نہ روک سکا۔

 زندگی کے دشوار حالات کے باوجود وہ مراکش میں 2018ء کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

 کچھ عرصہ قبل اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد سناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آئیں جس میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس تھیں۔

بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پُرکشش لڑکی ایک خاکروب ہے۔

تاہم سناء جو 2 بچوں کی ماں بھی ہے، اپنے پیشے پر فخرمحسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

مزید خبریں :