پاکستان
03 فروری ، 2012

ایسے اقتدار کو ٹھوکر مار دینگے جس میں عوامی حمایت نہ ہو، وزیراعظم

ایسے اقتدار کو ٹھوکر مار دینگے جس میں عوامی حمایت نہ ہو، وزیراعظم

لاہور … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اصولوں پر ڈٹ گئی ہے، ایسے اقتدار کو ٹھوکر مار دیں گے جس میں عوامی حمایت حاصل نہ رہے۔ لاہور میں راوی ٹول پلازا کی شہر سے باہر منتقلی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو ملک میں نہ جمہوریت ہوتی، نہ ہی آئین وجود میں آتا، بھٹو صاحب نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، آئین دیا، لیکن آمروں نے انہیں پھانسی پر چڑھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جمہوریت اور آئین کو بحال کرایا، گلگت بلتستان کو حقوق دیئے، متفقہ این ایف سی ایوارڈ دیا، عدلیہ آزادی تحریک میں بھی وکلاء کے شانہ بشانہ شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، چور دروازے کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، ایسے اقتدار کو ٹھوکر مار دیں گے جسے عوامی حمایت حاصل نہ ہو۔

مزید خبریں :