عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد شدید علیل، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

منصور احمد گذشتہ ایک ماہ سے شدید علیل ہیں، وہ 18 دن آئی سی یو میں بھی رہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان ہاکی کے نامور گول کیپر منصور احمد اِن دنوں شدید علیل ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی تبدیلی) کا مشورہ دیئے جانے کے باعث انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا ہے، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں منصور احمد نے بتایا کہ 15، 20 دن پہلے انہیں دورے پڑے تھے، جو نہایت خطرناک تھے، جس کے بعد ان کا مکمل چیک اپ ہوا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے پھیپھڑے اور گردے کام نہیں کر رہے اور آکسیجن کا بھی مسئلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹم کی جانب سے 5 لاکھ روپے کی رقم دی گئی تھی، جو علاج میں خرچ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 10 لاکھ روپے ادا کرکے اسپتال کا بل کلیئر کیا۔


منصور احمد گذشتہ ایک ماہ سے شدید علیل ہیں، وہ 18 دن آئی سی یو میں بھی رہے۔

گذشتہ 10 روز میں منصور احمد کا وزن 20 کلو گرچکا ہے اور کمزوری کے باعث انہیں بات چیت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کا سانس پھولنے لگتا ہے۔

ڈاکٹروں نے انہیں بیرون ملک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کروانے کا مشوہ دیا، جس کے لیے انہوں نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

منصور احمد وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔


مزید خبریں :